اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین روزہ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر - بیڈمینٹن چیمپیئن شپ اردو نیوز

ریاست جموں و کشمیر میں بیڈمینٹن چیمپیئن شپ کے اختتام کے موقعے پر ادھمپور کے ایس ایس پی راجیو پانڈے نے مہمان خصوصی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔

Open Badminton Championship

By

Published : May 14, 2019, 10:51 AM IST

ادھمپور کے ضلع بیڈمینٹن ہال میں لڑکوں، لڑکیوں اور مردوں کے لیے منعقد تین روزہ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گیا۔

تین روزہ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر

اس تین روزہ بیڈمینٹن چیمپیئن شپ کا انعقاد ادھمپور بیڈمینٹن اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ضلعی سطح پر منعقدہ اس بیڈمینٹن چیمپیئن شپ میں مختلف حصوں کے تقریبا 80 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس ٹورنامینٹ میں ایک 50 سالہ جیتندر گپتا نے بھی حصہ لیا اور فائنل مقابلے میں شامل ہو کر یہ ثابت کرنے کی کہ فٹنس کے سامنے عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ دو گھنٹے کھیل میں صرف کرتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کی اپیل کی۔

آخر میں ٹورنامینٹ میں حصہ لینے والے سارے کھلاڑی اعزازات سے نوازے گئے۔

ادھمپور کے ایس ایس پی راجیور پانڈے نے اس موقعے پر کہا کہ کھیل نوجوانوں کو نشے اور غیر قانونی سرگرمی دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details