'بیک ٹو ولیج پہل' کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ مرکز کے زیر انتظام خطے میں 50،000 نوجوانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کی تفصیلات کو جلد ہی حتمی شکل دی جائیں گی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیک ٹو ولیج (بی ٹو وی) پروگرام کے تیسرے مرحلے میں مختلف دیہات کے دوروں کے دوران نوجوانوں کو مالی طور پر آزاد بنانے کے لئے ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حکومت کے مطابق 'اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے بھی نوجوانوں کی مالی معاونت کی ہے۔'