اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2020, 8:46 PM IST

ETV Bharat / state

چوروں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے

قصبہ پانپور کے لالپورہ گاؤں میں دوران شب چوروں نے تقریباً چار مکانوں میں چوری کی جس دوران وہ لاکھوں روپے کے زیورات اور نقد رقم چراکر فرار ہو گئے

چوروں نے لاکھوں روپیہ لوٹ لیا
چوروں نے لاکھوں روپیہ لوٹ لیا

مقامی لوگوں کے مطابق رات کے دوران چور کئی گھروں کے اندر گُھس گئے اور ڈاکہ ڈالنے کے دوران انہوں نے محمد حسین ڈار کے گھر سے نقدی اور زیورات کی صورت میں تقریباً دو لاکھ روپے چوری کیے۔

وہیں چوروں نے نثار احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار کے گھر سے تیس ہزار روپے نقدی چوری کیے۔

مقامی لوگوں کے مطابق چوروں نے بشیر احمد شیخ ولد حبیب شیخ کے گھر کے اندر گُھس کر وہاں سے ڈاکہ زنی کرنے کی کوشش کی تاہم گھر والوں نے شورمچا کر چوروں کو خالی ہاتھ وآپس لوٹا دیا۔

بتادیں اس وبائی دور میں معاشرے کی ہر وہ ذلت سامنے آرہی ہے جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details