اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: مقامی لوگوں نے چوری کے الزام میں ایک شحص کو پکڑ لیا - کولگام ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ہانند چولگام میں آج شخص نے فاروق احمد ایتو کے مکان پر چوری کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔

مقامی لوگوں نے چور کو دبوچا
مقامی لوگوں نے چور کو دبوچا

By

Published : Jun 17, 2021, 7:59 PM IST

تفصیلات کے مطابق چور نے فاروق احمد ایتو کے مکان میں اس وقت چوری کرنے کی کوشش کی جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ چور نے مذکورہ مکان سے قیمیتی سامان چُرانے کی کوشش کی۔

مقامی خاتون چور کو دیکھتے ہی پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ اور مقامی لوگوں نے موقع پر ہی چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی لوگوں نے چور کو دبوچا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں چوری کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں ۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں کئ چوری کے واقعات پیش آئے ہیں ۔اور کئ گھر لوٹ لئےگئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے پولیس سے گزارش کی ہے کہ وہ چور کو پکریں ۔تاکہ چوری کے واقعات پیش نہ آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details