جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کا مرکزی وزیر شریپاد یسو نائک نے آج دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر نے بھدرواہ کے مختلف مندروں کا دورہ کیا اور ان میں پوجا کی۔
انہوں نے گاٹھہ کے مشہور سیاحتی پارک کا بھی معائنہ کیا، دورے کے دوران ضلع کے مختلف وفد نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کی اور کیلاش یاترا میں یاتریوں کو مذہبی زیارتوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے۔