اردو

urdu

ETV Bharat / state

' قوم کی کامیابی کا راز آپسی اتحاد و اتفاق میں مضمر' - قوموں کی کامیابی اور کامرانی کا راز صرف اور صرف آپسی اتحاد

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'قوموں کی کامیابی اور کامرانی کا راز صرف اور صرف آپسی اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے جبکہ نااتفاقی اور انتشار ہمیشہ زوال اور تباہی کا سبب بنے ہیں۔'

' قوم کی کامیاب کا راز آپسی اتحاد و اتفاق میں مضمر'
' قوم کی کامیاب کا راز آپسی اتحاد و اتفاق میں مضمر'

By

Published : Mar 17, 2020, 7:06 PM IST

فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی احساسات، جذبات اور امنگوں کی ترجمانی کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی یہ جماعت جموں وکشمیر کی تہذیب و تمدن، لوگوں کے مفادات اور مذہبی رواداری کی مشعل کو فروزان رکھنے کے اپنے مشن پر کاربند رہے گی۔

ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے منگل کے روز سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر ہندوارہ، قاضی گنڈ، کپوارہ، سری نگر، بیروہ، بڈگام، گاندربل، اننت ناگ، کولگام، پلوامہ، ترال اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی رہنما، عہدیداران، کارکنوں اور عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا، جو انہیں رہائی ملنے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ' جس جماعت میں ربط و ضبط ہو اور جہاں جماعت کو ہی بالادستی حاصل اُس جماعت کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔'

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے جانثاروں نے قید و بند کی صعوبتیں جھیلی، غربت، افلاس اور فاقہ کشی برداشت کی لیکن جماعت کے ساتھ ہر حال میں وفاء کی۔ اللہ کے فضل و کرم اور پارٹی کارکنوں و عہدیداروں کے اشتراک اور تعاون سے یہ جماعت آج بھی ریاست کے تینوں خطوں میں پیسوت ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ' نیشنل کانفرنس ہر حال میں لوگوں کے مفادات، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرتی رہے گی اور کسی بھی صورت میں اپنی بنیادی اصول سے دستبردار نہیں ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ لوگوں اور پارٹی کارکنوں کے جوش و جذبے سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا اور میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے میری رہائی کے لئے دعا کی۔ مجھے امید ہے کہ باقی قیدیوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔اس موقعے پر پارٹی کے لیڈران محمد یوسف ٹینگ، ڈاکٹر غلام نبی، سابق ایم ایل اے گاندربل حاجی محمد مقبول بٹ، سید توقیر، پیرزادہ فیروز شاہ، قیصر جلالی اور ڈاکٹر سعید بھی موجود تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details