اس کے بعد وہ وہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور جموں خطے کے سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ جموں
پچیس اراکین پر مشتمل غیر ملکی سفیروں کا وفد جموں ہائی کورٹ پہنچ گیا جہاں وہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل سے ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ جموں آج
اطلاعات کے مطابق اس وفد نے اپنے دورے کے پہلے دن سرینگر میں تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد یہ تیسرا غیر ملکی اور یورپی یونین کا دوسرا پارلیمنٹ کا وفد ہے جو کشمیر کا دورہ کر رہا ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:26 AM IST
TAGGED:
foreign envoy in jammu