پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ کے پنجون علاقے میں مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ پر لاپروائی برتنے کا الزام لگایا۔
ذرائع کے مطابق محمکہ آر اینڈ بی نے جہاں ایک جانب کئی علاقوں میں کی اندرونی سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں یہ کام اختتام پذیر ہوا ہے۔اس کی وجہ سے محمکہ کو عوام کی جانب سے پذیرائی ہو رہی ہے۔ وہی دوسری جانب ضلع کے کچھ ایسے بھی علاقے ہیں جہاں پر ترقی کا کوئی نام و نشان ہی نظر نہیں ارہا ہے جو سیدھے محکمہ ار اینڈ بی پر سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
ضلع پلوامہ کے پنجرن علاقے کے لوگوں نے 10 سال قبل اپنی مدد آپ کے تحت ضلع کے اچھن سے لے کر پنجرن علاقے تک ایک لنک روڈ تعمیر کیا جس کو بعد میں محمکہ دیہی ترقی نے کچھ روڈی ڈال کر قابلِ آمدو رفت بنایا۔ یہ رابطہ سڑک کئی سالوں خستہ حال ہو چکی ہے جس کو لے کر مقامی باشندے کئی بار محکمہ آر اینڈ بی کے پاس گئی تھی۔ تاہم اج تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ سڑک ایک تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔