اردو

urdu

ETV Bharat / state

صوبائی کمشنر نے فلڈ منیجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے میں فلڈ منیجمنٹ اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

صوبائی کمشنر نے فلڈ منیجمنٹ اقدامات کا جائیزہ لیا
صوبائی کمشنر نے فلڈ منیجمنٹ اقدامات کا جائیزہ لیا

By

Published : Apr 18, 2020, 12:15 AM IST

اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 399.29 کروڑ روپے کی لاگت والے فلڈ منیجمنٹ کے جامع منصوبے کے پہلے مرحلے پر اس وقت کام شدو مد سے جاری ہے ۔

سنگم میں سیلاب سے نمٹنے کے کاموں سے متعلق 1623.43 کروڑ روپے کا ڈی پی آر پی ایم ڈی پی کے تحت ایک ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے ۔

اس موقعہ پر بتایا گیا کہ فلڈ منیجمنٹ کے جامع منصوبے کی عمل آوری کے بعد دریائے جہلم میں پانی سمانے کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہو گا ۔

علاوہ ازیں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمے نے دریائے جہلم کے مختلف مقامات پر 9 آٹو میٹک واٹر لیول ریکارڈر نصب کئے ہیں تا کہ لوگوں تک بروقت جانکاری پہنچائی جا سکے۔

ڈویژنل کمشنر نے اس دریا اور دیگر ندی نالوں پر تمام آٹو میٹک رین گازز کی فوری میپنگ کرنے کی ہدایت دی تا کہ یکم مئی سے بارشوں سے متعلق عداد و شمار اور جانکاری جمع کی جا سکے ۔

صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ زونل فلڈ کمیٹیوں کے ساتھ فوری میٹنگوں کا انعقاد کر کے لازمی احکامات جلد از جلد جاری کریں ۔

ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر بلال احمد بٹ ، مختلف محکموں کے انجینئر اور افسران ، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل عزیز احمد راتھر بھی اس میٹنگ میں موجود تھے جبکہ سی ای او ایرا ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ اور دیگر 9 ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details