مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی غرض سے اور وہاں کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو وہاں کی سبھی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ اطلاع افسران نے دی ہے۔
اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد وزیراعظم مودی کے جموں و کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ اس میں وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزراء کے شامل ہونے کی امید ہے۔
افسران نے بتایا کہ مرکزی قیادت نے نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری اور پیپلس کانفرنس کے سجاد لون کو دعوت دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
- مزید یہ بھی پڑھیں: