ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک متاثرہ ڈاکٹر کا نظام الدین میں منعقدہ اجمتاع میں شرکت کرنے والے ایک کارکن کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوا تھا۔
متاثرہ سبکدوش ڈاکٹر بڑی برہمنا میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد تبلیغی جماعت کے ایک کارکن جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جموں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جن ڈاکٹروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر تربیت ایک پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
قابل ازیں جی ایم سی جموں میں محکمہ مائیکرو بیالوجی میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والی دانتوں کی ایک خاتون ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے کٹھوعہ میں تعینات شوہر، جو پیشے سے ایک ڈاکٹر ہی ہیں، اور دیگر رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ جموں میں کشمیر کے نسبت وائرس متاثرین کی تعداد کافی کم ہے۔ تاہم دونوں صوبوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔