اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 563 ہوگئی - 38 سالہ مرد کورونا متاثر

بہار میں کورونا وائرس سے ایک اور بزرگ شخص کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ریاست میں کووڈ 19 کی وجہ سے 5 ویں موت ہوئی ہے۔

بہار میں متاثرین کی تعداد 563 پہنچی
بہار میں متاثرین کی تعداد 563 پہنچی

By

Published : May 8, 2020, 11:23 PM IST

بہار میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج 13 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 563 ہو گئی ہے۔

متاثر مریض سمستی پور، دربھنگہ، سہرسہ، سپول اور کٹیہار سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ تمام مریض دوسری ریاستوں سے آئے تھے۔ ان کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

آج دربھنگہ کے بیرولی میں 47، 50 اور 38 سالہ مرد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔


جبکہ سہرسہ کے سوربازا میں 13-13 سالہ 2نوجوان متاثر ملے ہیں۔
سپول کے بلوہ بازار میں ایک 16 سالہ نوجوان کورونا مثبت پایا گیا ہے۔


کٹیہار کے گیڑاباڑی میں 40سالہ خاتون بھی کرونا مثبت پائی گئی ۔
سمستی پور میں 35، 50، 39، 50، 35، 57 سالہ 6 مرد متاثر پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجئے کمار کے مطابق اس سے پہلے گزشتہ روز 8نئے کیسز سامنے آئے تھےجن میں روہتاس کے 2 اورنگ آباد، جہان آباد، بھاگلپور، شیوہر، کشنگنج، اور پٹنہ میں 1-1 مریض تھے۔

ریاست میں آج کورونا سے 5ویں موت ہوئی ہے۔ روہتاس کے 70سالہ بزرگ شخص کے موت کی خبر محکمہ نے دی ہے۔ اس بزرگ کو گزشتہ روز اس وباء سے متاثر پایا گیا تھا۔


ریاست کے سیمانچل کا کشنگنج بھی کرونا متاثر اضلاع میں شامل ہو گیا ہے۔ آج یہاں پہلا کرونا مثبت مریض ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کشنگنج ریاست کا 33واں متاثر ضلع ہو گیا ہے۔ منگیر ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے یہاں سے 102 مریض ملے تھے۔ روہتاس میں 54،بکسر میں 56، پٹنہ میں 45، نالندہ میں 36، سیوان میں 32، کیمور میں 32،گوپال گنج میں 18، مدھو بنی میں 26 اور بھوجپور میں 18 کرونا مثبت مریض ملے ہیں۔

اسی درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ بہار میں دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں ریکوری بہتر ہے۔ ریاست میں اب تک 205 افراد نے کورونا پر فتح حاصل کی ہے۔

ریاست کی ریکوری ریٹ 37.47 فیصد ہے۔ بکسر، نالندہ، روہتاس اور سیوان میں مریض صحتیاب ہو رہے ہیں۔ 3روز قبل ریاست کی ریکوری ریٹ 25 فیصد تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details