ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ “مجھے تشدد کے اندوہناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر بہت رنج ہے۔ ہر طرح کے تشدد سے نفرت کی جانی چاہئے۔ میرے پاس حملے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ تشدد کی ایسی قابل مذمت حرکتیں صرف درد اور تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور جاں بحق افراد کے امن اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم رکھنے کی کوششوں کو ناکام کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاکت کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی