اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا میں بننے والی مسجد پر نہیں لگے گا ٹیکس - etv bharat urdu

بابری مسجد اور رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں بننے والی مسجد کے لئے ہونے والے عطیہ پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ مسجد تعمیر ٹرسٹ کے سکریٹری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کو اس بارے میں آن لائن جانکاری ملی ہے۔

up_luc_01_ayodhya_mosque_trust_gets_tax_exemption_image_10058
ایودھیا میں بننے والی مسجد پر نہیں لگے گا ٹیکس

By

Published : May 29, 2021, 10:55 AM IST

اتر پردیش کے دھنی پور میں پانچ ایکڑ میں بننے والی مسجد کے لئے ملنے والے عطیہ پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ مرکزی سرکار نے ٹیکس پر چھوٹ دینے پر مہر لگا دی ہے۔ مسجد تعمیر ٹرسٹ کے سکریٹری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کو اس بارے میں آن لائن جانکاری ملی ہے۔

انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بغیر کسی اپیل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے سے اب تک ٹرسٹ کو مسجد بنانے کے لئے 20 لاکھ سے زیادہ روپیے موصول ہوچکے ہیں۔ لمبے وقت سے انکم ٹیکس کی دفعہ 80 (جی) کے تحت چھوٹ کے لئے درخواست دینے کے بعد جمعہ کو یہ اطلاع ملی کہ مسجد تعمیر پر ملنے والے روپیے پر ٹیکس نہیں لگے گا۔

ٹیکس سے چھوٹ ملنے پر ٹرسٹ کے ذمہ داران کو اب بڑے پیمانے پر مسجد کی تعمیر کے لئے عطیہ ملنے کی امید ہے۔ ٹرسٹ کے رکن اور ایودھیا کے رہنے والے کیپٹن افضال کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے کام رُکا ہوا تھا، جس کے لئے مرکزی سرکار اور وزارت خزانہ سے اس میں دخل کی گزارش کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details