ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ طبی مرکز زنگیر علاقے میں سب سے بڑا علاج و معالجہ کا مرکز ہے لیکن سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے اسے نظر انداز کیا گیا ہے اور ہم گزشتہ دس برسوں سے گورنمنٹ سے گزارش کرتے آئے ہیں کہ اس طبی مرکز کو اپ گریڈ کیا جائے لیکن آج تک کچھ بھی نہیں ہوا۔
سوپور: طبی مرکز خستہ حالی کا شکار - شمالی کشمیر
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے تجر شریف رینگیر گاؤں میں طبی مرکز کی خستہ حالی کہ وجہ سے عوام پریشانی سے دو چار ہیں۔
طبی مرکز خستہ حالی کا شکار
لوگوں نے مزید کہا کہ اس طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور موجودہ وقت میں صرف ایک یا دو ڈاکٹر ہی موجود ہوتے ہیں۔
ہم سرکار سے التماس کرتے ہیں کہ وہ اس طبی مرکز کی طرف توجہ دے کر اس ہسپتال کی خستہ حالی کو دور کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا مزید نہ کرنا پڑے۔