آخری اطلاع ملنے تک دونوں طرف سے بھاری گولہ باری جاری تھی۔
ایل او سی پر دن میں دوسری بار گولہ باری - kashmir latest
دن میں دوسری بار پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہپور، کیرنی اور کرشناگھاٹی سیکٹرز میں فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقو ں میں گولہ باری کی،جس کا بھارتی افواج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔
ایل او سی پر دن میں دوسری بار گولہ با ری
فوجی ترجمان جموں نے پریس بیان میں کہا کہ پاکستانی افواج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی ، شاہپور اور کیری سیکٹروں میں گولہ باری کی جس کا بھارتی افو اج نے معقول جواب دے رہی ہے۔
تاہم آخری خبریں ملنے تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ واضح رہے کہ آج صبح بھی پاکستانی افو اج نے منکو ٹ سیکٹر میں بھاری گولہ باری کی تھی۔