بدھ کی صبح راجوری کے نوشہرہ میں گولی باری سے جنگل کا ایک بڑا حصہ میں آگ لگنے کے ساتھ دو بھیڑے ہلاک ہوئی۔ وہیں رات گیارہ بجے منجاکوٹ کے گاوں کھوڑی ناڑ میں دونوں افواج میں گولی باری کا تبادلہ شروع ہوا۔
جس میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جبکہ لائن کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز سے جنگ جیسی صورتحال ہے جہاں مختلف علاقے جات میں دونوں افواج میں مسلسل گولی باری کا تبادلہ ہو رہا ہے وہیں منجاکوٹ میں شدت کی گولی باری کا تبادلہ جاری ہے۔
ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح ہند و پاک کی افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے سات بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال شدید فائرنگ اور مارٹر شلنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہکار اس حملے کا بھر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔