اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاریخی مغل شاہراہ خستہ حالی کا شکار - چھ دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار

تاریخی مغل شاہراہ کو سرحدی ضلع راجوری کےساتھ جھوڑنے والی تھنہ منڈی راجوری شاہراہ چھ دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔

تاریخی مغل شاہراہ خستہ حالی کا شکار
تاریخی مغل شاہراہ خستہ حالی کا شکار

By

Published : May 11, 2020, 11:28 PM IST

راجوری سے 21کلو میڑ راجوری تھنہ منڈی شاہراہ جس پر ہز روز ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں جبکہ راجوری کو وادی کشمیر کےساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ کےساتھ جموں کشمیرکی تاریخی درگاہ باباغلام شاہ بادشاہ کےلئے ہرروز اسی شاہراہ سے لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے ۔
تاریخی مغل شاہراہ خستہ حالی کا شکار

خستہ حالی کےخلا ف درجنوں بار مقامی لوگوں کے ساتھ اس شاہراہ پر چلنی والی مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر باریقین دہائی کرائی گئی۔

تاہم اس کے باوجود بھی اس شاہراہ کی خستہ حالی کو دور نہیں کیا گیا ،جس کے چلتے 21کلو میٹر کا سفر کو مینٹوں میں تحہ ہونا چائے تھا وہ گھنٹوں میں ہوتا ہے۔

شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث جو بھی عقدت مند بابا غلام شاہ بادشاہ کی درگاہ پر ایک بار آتا ہے وہ شاہراہ کی خستہ حالی کے بعد پھر اس شاہراہ کا رخ کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے۔

وہیں تھنہ منڈی کے ایک مقامی مقبول رانا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عمر آج 60برس کی ہے جبکہ بچپن سے وہ سنتے آ رہے ہیں کے اس شاہراہ کی مرمت شروع ہونے والی ہے تاہم وہ دن کبھی نہیں آیا جب اس شاہراہ کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details