واضح رہے اس دوران جہاں 19 افراد کے خلاف جارج شیٹ ہے وہیں چھ افراد ابھی بھی مفرور ہیں جن میں پاکستان میں مقیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر اور ان کے بھائی رؤف اصغر کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی چارج شیٹ میں پلوامہ دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ نامزد کیا گیا ہے۔
پلوامہ خود کش حملہ کی پہلی سماعت، پاکستان کا اعتراض - ڈیجیٹل اور سائنسی ثبوت
پلوامہ خود کش حملے کی بروزِ منگل کو این ائی اے کورٹ جموں میں پہلی سماعت ہوئی۔
پلوامہ خود کش حملہ کی آج پہلی سماعت ہوئی، پاکستان کا اعتراض
بتادیں چارج شیٹ میں حملے کے بارے میں ہر لمحے کی تفصیلات شامل ہیں، سازش کی شروعات سے لے کر مقدار تک اور استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی قسم چارج شیٹ میں شامل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ اقدام کو انجام دینے میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور دیگر عسکریت پسندوں کی شناخت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
چارج شیٹ میں جیش محمد کے عسکریت پسندوں نے اس وحشیانہ حملے کو انجام دینے کے لئے رقم کے لین دین کے تمام ڈیجیٹل اور سائنسی ثبوت موجود ہیں۔