لائن آف کنٹرول سے متعلق اکثر خبریں پڑھنے میں ناخوشگوار رہی ہیں کیونکہ بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری، شہری ہلاکتیں ایک معمول کی بات ہے۔ لیکن حالیہ دنوں لائن آف کنٹرول سے متعلق ایک خبر اچانک منظر عام پر آئی جس نے سرحد کے دونوں اطراف کے امن پسند لوگوں، خاص طور پر ایل او سی کے دونوں اطراف کے سرحدی علاقوں کے قریب رہنے والے دیہات کے لئے خوشی کی نوید پیدا کی ہے۔ یہ خبر بھارت اور پاکستان کے مابین 2003 میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا اعلان تھی۔
- ایل او سی پر 2003 میں فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی تاریخ
ایل او سی پر 2003 میں فائر بندی کے معاہدے کی تاریخ بہت مختلف رہی ہے۔ 2003 میں نومبر سے 2008 نومبر تک مجموعی طور پر ایل او سی پر امن رہا کیونکہ دونوں فریقوں نے سیز فائر معاہدے کا بحیثیت مجموعی احترام کیا۔ لیکن 26/11 کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا۔ سنہ 2016 کو چھوڑ کر، سنہ 2012 سے پاکستان نے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور گذشتہ برسوں میں اس کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اگر ہم پچھلے تین سال 2018 سے 2021 تک کے اعداد و شمار دیکھیں تو پاکستان نے 10،752 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ سال 2020 پاکستان کی طرف سے 5133 خلاف ورزیاں کی گئی۔
- صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پہلے کئے گئے اقدامات
2013 میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے۔ بھارت - پاک ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز) نے دو کوششیں کیں لیکن وہ صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔ ایک بار پھر 2018 میں ڈی جی ایم اوز نے 2003 کے فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
- بھارت اور پاکستان کے مابین معاہدہ کیسے ہوا؟
یہ اچانک نہیں ہوا ہے بلکہ نیوز رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے مابین صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گذشتہ 3 ماہ سے بیک چینل کے ذریعے بات چیت ہورہی تھی۔ بھارت کی نمائندگی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کی جبکہ پاکستان کے نمائندے کے بارے میں چیزیں ابھی صاف نہیں ہیں۔ لیکن بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس پر قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج کی حمایت حاصل تھی۔