انہوں نے کہا کہ ’ 5 اگست سے 31 اکتوبر تک 84 بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ 9 مئی سے 4 اگست تک 53 بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے قبل سرحد پر تناؤ اس حد تک نہیں دیکھا گیا تاہم جب سے دفعہ 370 کا خاتمہ ہوا ہے تب سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔