اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

موسم ابرآلود رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ تاہم سیاحتی مقامات میں رات اور دن میں سردیوں کا قہر جاری ہے۔

سرینگر: شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
سرینگر: شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

By

Published : Feb 6, 2021, 10:15 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہفتے کے روز لگاتار تیسرے دن بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بالاتر رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے سات دن کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اگرچہ کم سے کم درجہ حرارت میں اگلے دو دن کے دوران 2 سے 3 ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ، کٹرا میں 6.3، بٹوت میں 0.9 ، بانیہال 3.4 اور بھدرواہ منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details