اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: مستقل ملازمت کے لیے اساتذہ کا احتجاج جاری - انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

جموں ڈوگرہ چوک پر اساتذہ مستقل ملازمت دینے کے لیے گزشتہ تین برسوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے توجہ نہیں دیے جانے پر ان میں سخت ناراضگی ہے۔

جموں: مستقل ملازمت کے لیے اساتذہ کا احتجاج جاری
جموں: مستقل ملازمت کے لیے اساتذہ کا احتجاج جاری

By

Published : Jan 9, 2020, 8:57 AM IST

گزشتہ روز احتجاج کے دوران اساتذہ نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک بند کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں سڑک پر جانے سے روک دیا۔

اساتذہ نے کہا کہ 'ہم نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے لیکن آج تک ہماری بات پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔'

جموں: مستقل ملازمت کے لیے اساتذہ کا احتجاج جاری

واضح رہے کہ یہ اساتذہ خود کو مستقل ملازمت پر رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وہ 3 برس سے زیادہ عرصے سے ہڑتال پر ہیں لیکن آج تک نہ تو سابقہ حکومت نے ان کا مطالبہ پورا کیا اور نہ ہی اب ان کے مطالبات جموں و کشمیر میں سنے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details