جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راحوری کے سب ڈیوژن تھانہ منڈی کے ایجوکیشنل زون کے ایک سرکاری اسکول کا تحصیلدارتھنہ منڈی نے دورہ کیا لیکن اسکول میں بچےتو موجود تھے مگر پڑھانے والا کوئی نہیں تھا۔
تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبل کلیاں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران اسکول میں بچے بغیر اساتذہ کے بیٹھے ہوئے تھے۔ اس اسکول میں تین اساتذہ ڈیوٹی پرتھے۔ جن میں سے ایک عرصہ دراذ سے کسی دوسرےاسکول میں منسلک ہے۔ ایک Medical Leave پر ہے جبکہ تیسرا ٹیچر تن تنہا اسکول کو چلارہے ہیں۔
وہ بھی آج بیمار ہونےکی وجہ سے اسکول نہ آ سکے۔ اس کی وجہ سے طلبہ اسکول میں آکربیٹھےہوئے تھے۔ سرپنچ محمدرشید بھی تحصیلدار کے ہمراہ موجود رہے۔ سرپنچ نےکہاکہ کئی بار زونل ایجوکیشن آفیس تھنہ منڈی کا دورہ کیا۔ زونل ایجوکیشن آفیسر کی کرسی خالی ہونےکی وجہ سے ہمارا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ تحصیلدار تھانہ منڈی نے زونل ایحوکیشن آفیسر سے بات کرکے اس معاملےکو حل کرنےکی تلقین کی۔