منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں صدر بازار سے گذشتہ تین روز قبل ایک شخص لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت منظور حسین ولد سید فدا حسین شاہ ساکن منڈی کے بطور ہوئی ہے۔ اس حوالے سے انجمن کے صدر شمیم الحسن وار اور سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بازار سے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص لاپتہ ہوچکا ہے جس کو ڈھونڈنے کے لیے مقامی شہریوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جاچکی ہے، تاہم ابھی تک کوئی بھی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے جس کی وجہ سے انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاپتہ شخص کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایس ایس پی پونچھ و سٹیشن ہاوس آفیسر منڈی کی زیر نگرانی میں پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں منظور حسین نام کے لاپتہ شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پونچھ: منڈی سے لاپتہ شخص کی تلاش جاری، اہل خانہ پریشان
ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ منعقدہ اجلاس کا اہم مقصد گزشتہ تین روز قبل جمعرات بعد دوپہر منڈی بازار سے ایک شخص کے لاپتہ ہونے و اس کو بازیاب کرانے کو لیکر مختلف پہلوؤں پر غور خوض کرنا تھا۔ tanzeem ul momineen mandi
تنظیم المومنین منڈی کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس منعقد
Published : Nov 18, 2023, 2:03 PM IST
یہ بھی پڑھیں:انٹی کرپشن بیورو نے رشوت کے الزام میں ڈی سی او ہندواڑہ کو گرفتار کیا
وہیں اب سنیچر سے بی ایس ایف کی جانب سے بھی "سنیفر کتوں" یعنی کے سونگنے والے کتوں کے زریعہ سے لاپتہ شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی صدر بازار سے ایک غریب شخص کا لاپتہ ہونا سوالیہ نشان ہے جس کو لیکر لوگوں میں کئی سارے سوالات کھڑے ہورہے ہیں کہ بازار کے وسط سے کیسے ایک شخص لاپتہ ہوجاتا ہے اور کسی کو بھی کوئی خبر تک نہیں ہے۔