بالی ووڈ کی سابق کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے ہفتے کے روز اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹائیں اور شیئر نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنہوں نے 2019 میں بالی ووڈ چھوڑ دیا، نے انسٹاگرام پر مداحوں سے اپنی تصاویر ہٹانے کی درخواست کی۔
زائرہ نے امریکی سیاستدان برنی سینڈرز کی ایک تحریر شائع کی جس میں لکھا ہے کہ 'پیارے شائقین، میں ایک بار پھر آپ سے میرا پیغام پڑھنے کو کہہ رہی ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ' سب کو سلام !! آپ سب نے جو پیار اور عزت مجھے دی میں اس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آپ میرے لیے محبت اور طاقت کا ذریعہ رہے ہیں، ہر چیز کے لیے آپ سب کا شکریہ۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان کے تمام مداحوں نے ہمیشہ یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ان کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں، اس لیے میں نے بھی ان سب سے کچھ مانگ رہی ہوں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی میری تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے ہٹایئں اور دیگر مداحوں کے صفحات کو بھی ایسا کرنے کے لئے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انٹرنیٹ سے ان کی تصاویر ہٹانا 'ناممکن' ہے لیکن وہ ان کے مداحوں سے ان کے لیے صرف اتنا کرنے کو کہہ سکتی ہیں۔'