اردو

urdu

ETV Bharat / state

Taiba Khan Wins Bronze Medal in Martial ARTS گاندربل کی طیبہ خان نے قومی پاورلفٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی - گندروشن سے تعلق

گاندربل کی رہنے والی طیبہ خان نے قومی پاور لفٹینگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ Taiba Khan WIN Bronze Medal In Martial ARTS

گاندربل کی طیبہ خان نے قومی پاورلفٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی
گاندربل کی طیبہ خان نے قومی پاورلفٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

By

Published : Sep 30, 2022, 4:00 PM IST

Updated : Sep 30, 2022, 4:40 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گندروشن سے تعلق رکھنے والی مشہور مارشل آرٹ کھلاڑی طیبہ جان نے اس سال 2 سے 24 ستمبر کو دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں مقامی پاور لفٹنگ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طیبہ جان کو کانسے کے تمغہ کے علاوہ اسے ایک ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ طبیہ خان کی اس کامیابی پر اہل خانہ کے ساتھ پورے علاقے کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ Taiba Khan From Ganderbal WIN Bronze Medal In Martial ARTS In national Level Competition

طیبہ خان نے بتایا کہ وہ اس وقت گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں زیر تعلیم ہیں۔ بچپن سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف بہت زیادہ مائل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی ہونہار طالب علم رہی ہوں۔

گاندربل کی طیبہ خان نے قومی پاورلفٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی

انہوں نے کہا کہ میں نے ابتدائی تعلیم امامیہ پبلک اسکول ڈب گاندربل میں حاصل کی۔ ایک لڑکی کے طور پر انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے میں نے مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کر دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسنو اسکینگ کا کورس بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Poor Mobile Connectivity in Aru Valley پہلگام کی آڑو وادی میں ناقص موبائل نیٹ ورک سے صارفین پریشان

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کی کبھی کسی نے تعریف نہیں کی جو ان کے اسپورٹس کریئر کے لئے ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہوا، لیکن انہوں نے اپنے مقصد کو کبھی نہیں چھوڑا۔ اسی عزم اور لگن کے ساتھ اپنے پسندیدہ کھیل میں حصہ لینا جاری رکھا۔ دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر پورے جموں و کشمیر اور گاندربل کا نام روشن کیا ہے۔ Taiba Khan From Ganderbal WIN Bronze Medal In Martial ARTS In national Level Competition

Last Updated : Sep 30, 2022, 4:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details