اسکول کے طلبا نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور انسانی بقاء کے لیے ماحولیات تحفظ پر زور دیا۔
ماحولیات کے تحفظ پر سیمینار ، دیکھیں ویڈیو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، انجینئر سجاد سمبریا اس موقع پر خصوصی مہمان تھے۔
سیمینار مقابلے میں سہرش شرما نے پہلے، مشور سنگھ اور رنجیت سنگھ نے دوسرا اور تیسرا مقام ملا۔ اس کے علاوہ اجے سنگھ اور وشال شرما کو تہنیتی انعام ملا۔
اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اس مقابلہ کے انعقاد کا اہم مقصد طلبہ کو بیدار کرنا اور تعلیم سے آراستہ کرانے کے ساتھ۔ ساتھ سماج کو ماحولیات کے تحفظ اور صاف ماحول کے حقوق اور ماحولیات کو بنائے رکھنے کے مقصد کے نظریے کے بارے میں بتانا ہے۔
انہوں نے مختلف ماحولیات کے خطرے اور ان کی روک تھام پر روشنی ڈالا۔ انہوں نے طلبہ کو ماحولیات کے تحفظ میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے طلبہ سے اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے اور ماحولیات کے تحفط کے لیے موسمی پودوں کو اگانے کو کہا۔
پرنسپل نے دیہی علاقوں میں اس طرح کے مقابلے کے انعقاد کرنے کی انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے محکمہ سے مستقبل میں اس طرح کے تقریب کے انعقاد کرنے کی گزارش کی۔