اس پروگرام میں ہندوارہ کے نائب تحصیلدار سلیم الشمس، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسرور احمد بانڈے، نائب چیرمین بشیر احمد خان، ایگزیکٹو آفسیر حبیب اللہ درزی ایمز اسکول کے پرنسپل سلیمان لون کے علاوہ دیگر سول سوسائٹی کے ممبران اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
سوچھ بھارت سے متعلق پروگرام - MUNICIPAL COMITEE
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں میونسپل کمیٹی ہندوارہ اور ایمز اسکول کے اشتراک سے ٹاون ہال ہندوارہ میں سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سوچھ بھارت سے متعلق پروگرام
پروگرام میں سوچھ بھارت ابھیان مشن سے متعلق جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر بچوں نے بھی صفائی پر روشنی ڈالی اور بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبا کو ٹرافی اور میڈل سے نوازا گیا۔