سرینگر:جموں کشمیر پولیس نے دارالحکومت سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں ایک مشتبہ شے کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پیر کی صبح سرینگر۔بارہمولہ شاہراہ پر پارمپورہ کے علاقے میں ایک آئی ای ڈی نما شے برآمد کی گئی۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لاکر آئی ای ڈی جیسی چیز کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا اور ایسے میں ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا گیا۔ Suspicious item Disabled By Police in Srinagar
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق فوج کی 2 راشٹریہ رائفلز کے اہکاروں نے بارہمولہ سرینگر شاہراہ پر انصاری ٹیوٹا کے قریب دھماکہ خیز شے کا پتہ لگایا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا گیا اور بم اسکواڈ نے کنٹرولڈ میکانزم کے ذریعے دھماکہ خیز مواد کو تباہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تاہم بعد ازاں تحقیقات شروع کی گئیں اور اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ پارمپورہ میں ایک سیب کے باغ میں ایک ٹھیلا اور خالی سلینڈر تھا جو مشتبہ طور پر بم لگ رہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ شک و شبہات کو دور کرنے یا کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے اس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے تباہ کرکے ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بم یا دھماکہ دار مواد نہیں تھا۔