جموں و کشمیر کے معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) دویندر سنگھ نے دہلی کی ایک عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ان کی درخواست ضمانت پر خصوصی جج دھرمیندر رانا آج سماعت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق دویندر سنگھ کے علاوہ ایک اور ملزم عرفان شفیع میر نے بھی ضمانت مانگی۔ ان دونوں نے بتایا ہے کہ چارج شیٹ مطلوبہ 90 دن کی مدت کے اندر داخل نہیں کی گئی تھی ، جیسا کہ قانون کے تحت تجویز کیا گیا ہے اور قانونی ضمانت طلب کی گئی ہے۔
دویندر سنگھ، عرفان شفیع میر اور دیگر دو ملزموں جاوید اقبال اور سید نوید مشتاق کو قومی دارالحکومت میں شدت پسندوؓ کے حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ اس معاملے میں عدالتی تحویل میں ہے۔