جموں و کشمیر میں سیاسی جماعت پیس پارٹی کا قیام آج عمل میں آیا، اس موقع پر پارٹی کے صدر سریندر سنگھ نے کہا کہ 'ہم آہنگی بھائی چارہ اور امن کو برقرار رکھنے کے غرض سے اس پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ Surinder Singh launches Peace Party
سریندر سنگھ کے مطابق جموں کشمیر میں دہائیوں تک کئی پارٹیاں اقتدار میں رہیں لیکن عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ یہاں تک کہ جموں و کشمیر جیسے تاریخی شہر کے رہائشی علاقے آج بھی بنیادی سہولیات اور لازمی انفراسٹکچر سے محروم ہیں۔ یہاں کی سیاسی جماعتیں اپنے خصوصی مفادات کے حصول کے لیے عوام کو جذباتی نعروں کے ذریعے بہکا کر صرف ووٹ لیتی رہی ہیں”۔