اردو

urdu

ETV Bharat / state

Summer vacation in J&K High Court: جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں 6 سے 24 جون تک گرمیوں کی تعطیلات - جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں 6 سے 24 جون تک گرمیوں کی تعطیلات

جموں و کشمیر ہائی کورٹ 6 جون 2022 سے 24 جون 2021 تک موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند رہے گا۔ 6 جون سے 11 جون 2022 تک ہائی کورٹ میں کوئی کام نہیں ہوگا۔" Summer vacation in J&K High Court

ویڈیو
ویڈیو

By

Published : May 21, 2022, 8:44 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ 6 سے 24 جون تک گرمیوں کی تعطیلات کے لیے بند رہے گا۔ ہفتے کے روز عدالت کے رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ 6 جون 2022 سے 24 جون 2021 تک موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند رہے گا۔ 6 جون سے 11 جون 2022 تک ہائی کورٹ میں کوئی کام نہیں ہوگا۔" Summer vacation in J&K High Court

دریں اثناء چیف جسٹس پنکج میتھل نے جسٹس محمد اکرم چودھری اور موکیش کھجوریہ کو سرینگر ونگ میں فوری نوعیت کے تمام معاملات کی سماعت کے لیے ویکیشن ججوں کے طور پر نامزد کیا ہے جب کہ جسٹس موہن لال اور راہول بھارتی کو جموں ونگ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

آرڈر میں کہا گیا کہ جسٹس موہن لال اور محمد اکرم چودھری 13 سے 17 جون تک مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ جسٹس موکش کھجوریا کاظمی اور راہل بھارتی 20 سے 24 جون تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details