بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر اپنی خوبصورتی اور قدرتی حسن کے لے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ بھی لگاتار کوشش کر رہی ہے کہ بارہمولہ کے مختلف مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد میں واقع خصورت علاقہ لودو میں سمر فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس مقامی باشندوں اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں منعقد کیے جائیں گے۔
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے کہا کہ بارہمولہ میں سیاحت کے حوالے سے کافی مقامات ایسے ہیں جن کو ہم ٹورزم کے نقشے پر لاسکتے ہیں اور اس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں رفیع آباد اور اس کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے شمولیت کی اور ہم نے بارہمولہ کے بیس مقامات کو ٹورزم کے نقشے پر لایا ہے۔ بارہمولہ قصبے میں مزید کئی ایسی جگہیں ہیں جن کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس سے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں اور ہم کو لوگوں کا بھی اچھا سپورٹ مل رہا ہے۔