اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی اہلکار کی خود کشی

جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے چنٹی ملہ علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے آج دوپہر کو خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بانڈی پورہ

By

Published : Jul 28, 2019, 7:35 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے چودہ آر آر کیمپ میں تعینات پون کمار نامی سپاہی نے خود کو گولی ماری، گولی کی آواز سن کر پورے کیمپ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

حالانکہ کیمپ میں موجود دیگر سپاہیوں نے پون کمار کو فوری اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details