اردو

urdu

ETV Bharat / state

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا پریشان - انٹرنیٹ کی عدم دستیابی

جموں و کشمیر میں پانچ اگست سے ہی مسلسل براڈ بینڈ و موبائل انٹرنیٹ بند رہنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا پریشان
انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا پریشان

By

Published : Dec 31, 2019, 9:42 AM IST

وہیں اگرچہ سرکار نے بارہمولہ ضلع میں طلبا کے لیے انٹرنیٹ کی خدمات میسر رکھی تھی لیکن یہاں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلبا کو کافی انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا پریشان

طلبا کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس، بارہمولہ میں کمپیوٹرز کی تعداد کافی کم رکھی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طلبا کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے دستیاب رکھی گئی انٹرنیٹ سہولت انکے لیے نا کافی ہے۔

طلبا کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے انہیں فارم بھرنے میں تاخیر ہوئی ہے جس سے ان کا مستبقل تاریک ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے جب ہم نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ طلبا کو ہر ممکن سہولیات پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details