اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کی آنکھ مچُولی کے خلاف طلبا کا خاموش احتجاج - جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی

موسم سرما آتے ہی جموں کشمیر میں بجلی کا بحران پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں شدید طور سے متاثر ہوتی ہیں۔

students protest against unavailability of electricity at rajouri
بجلی کی آنکھ مچُولی کے خلاف طلبا کا خاموش احتجاج

By

Published : Dec 3, 2019, 1:40 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف گورنمنٹ بائز ہائر اسکینڈری اسکول کے طلبا نے خاموش احتجاج کیا۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان طلبا نے محکمہ برقی کو انتباہ دیا کہ اگر بجلی کا نظام فوری درست نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجن سڑکوں پر اتریں گے۔

بجلی کی آنکھ مچُولی کے خلاف طلبا کا خاموش احتجاج

طلبا کا کہنا تھا کہ امتحان کا وقت نزدیک ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہیں۔ طلبا کا مزید کہنا تھا کے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے باعث اسکولوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کلاس میں اندھرا اور کمپیوٹر بند ہونے کے باعث طلبا کو تعلیمی اعتبار سے زبردست نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر برس موسم سرما آتے ہی راجوری میں بجلی کا نظام بُری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ متعلقہ محکمے کی جانب سے ہر برس نظام درست کرنے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالات جوں کے توں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details