اردو

urdu

ETV Bharat / state

درماندہ مزدوروں کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع - بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے بھلیسہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ بھلیسہ کے بیرون ریاستوں میں درماندہ مزدور آج سرکاری سہولت کی فراہمی کے بعد آج بھلیسہ پہنچ گئے۔

درماندہ مزدور کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع
درماندہ مزدور کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع

By

Published : May 3, 2020, 8:00 PM IST

مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں اُن کو چودہ دِن مکمل طبی دیکھ ریکھ کے بعد واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔

درماندہ مزدور کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع

بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے بھلیسہ کے لوگوں کو نیلی بھلیسہ کے مدرسہ اسرار العلوم میں رکھا گیا ہے۔

مدرسہ کو وہاں کی انتظامیہ نے قرنطینہ مرکز کے لئے دیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی قہر کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں مزدور یا دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پھنسے ہوئے مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کا عمل جاری کیا ہے جس کی وجہ سے درماندہ افراد نے راحت کی سانس لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details