جموں و کشمیر میں بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ 'ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے جموں کشمیر کے باشندوں کو واپس لانے اور یہاں سے دیگر افراد کو اپنے آبائی ریاستوں میں لے جانے کے لیے انتظامہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔'
انہوں نے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ جموں و کشمیر کے باشندوں کو وادی واپس لایا جائے گا۔
کوروناوائرس: ' پھنسے کشمیریوں کو وادی واپیس لایا جائے گا '
اننت ناگ کے جواہر نودیا ودیالیہ عیشمقام میں ٹھہرائے گئے غیر ریاستی افراد کو کھانا و دیگر ضروری اشیاء تقسیم کرنے کے بعد صوفی یوسف نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جس طرح سے انتظامیہ نے اقدامات اٹھائے ہیں، وہ قابل ستائش ہیں جبکہ لوگوں نے بھی کورونا کی زنجیر توڑنے کے لیے ہر طرح کا تعاون فراہم کر کے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے۔