علاوہ ازیں وادی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بھی بہتر طور طریقے استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔
'کتوں کی نس بندی کی مہم میں تیزی لائی جائے' - کتوں کی نس بندی
صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے متعلقہ محکموں بالخصوص سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کو کتوں کی نس بندی کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دے دی ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے مفاد عامہ کی ایک عرضی کے سلسلے میں جاری کئے گئے حکم نامے کے تناظر میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک میٹنگ کے دوران کتوں کے کاٹنے بشمول ریبیز سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ وادی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بہتر طور طریقے استعمال کریں۔ انہوں نے ایس ایم سی کو کتوں کی نس بندی کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت کئے جانے والے کام کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ ان کے دفاتر میں جمع کرانے پر زور دیا۔
صوبائی کمشنر نے ایس ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی کی مہم میں بہتری لائیں تاکہ آوارہ کتوں کی بدعت پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گاربیج شیڈ سے رات کے دوران بھی کوڑا کرکٹ ہٹایا جانا چاہیے کیونکہ اس کوڑا کرکٹ پر کتے نشو و نما پاتے ہیں۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو موثر طریقے پر ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے متعلقین کو ہدایات دیں کہ وہ ہوٹلوں، ہسپتالوں، ریستورانوں اور میریج ہالوں سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کریں۔
بصیر احمد خان نے کوڈے دانوں کے بہتر استعمال اور صفائی ستھرائی کی اہمیت سے متعلق جامع بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مزید تن دہی، محنت اور لگن کے ساتھ کام کر کے تمام کاموں کی فوٹوگرافک ڈاکیومنٹیشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ کئے گئے کاموں سے متعلق جامع رپورٹ عدالت عالیہ میں اگلی تاریخ کے وقت پیش کی جانی چاہیے۔