ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں اقدامات - مٹینگ میں کمشنر سیکرٹری
وادی کشمیر میں مغل باغات کی تجدیدو مرمت اور بحالی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔تاکہ یہ تاریخی باغات عالمی ثقافتی مقامات کے طور پر تسلیم کئے جائیں ۔اس حوالے سے کمشنر سیکرٹری پھول بانی ،گارڈنزن اینڈ پارکس شیخ فیاض احمد کی قیادت میں ایک مٹینگ منعقد ہوئی۔جس میں ناظم پھول بانی،سیاحت،آرکائیوز اینڈ آرکیالوجی محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
مٹینگ میں کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افسروں پر زور دیاکہ وہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔وہیں انہوں نے ثقافتی اہمیت کے حامل باغات پر خصوصی اور متواتر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ادھر مٹینگ میں کہا گیا کہ آثار قدیمہ اور ثقافی ورثے کی بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ کی تجاویز اور رہنمائی کے تحت ہاتھ میں لئے جانے چائیے۔جبکہ کام یونسکو کی ہیری ٹیج فہرست کے مطابق عمل میں لایا جانا چائیے۔مغل باغات جن میں نشاط ،شالمیار،چشمہ شاہی،پری محل،اچھہ بل اور یری ناگ قابل زکر ہے فی الوقت یونسکو کی ہیری ٹیج فہرست میں شامل ہیں ۔
منعقدہ مٹینگ میں متعلقہ محکموں اور کنسلٹنٹوں کی ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غوروخوض ہوا تاکہ پروجیکٹ کا بغور مطالعے کے علاوہ جمالیاتی نقطہ نظر کو ملحوظ رکھکر تجدید ومرمت کا کام مکمل کیا جائے۔
وہیں اس مٹینگ میں مغل باغات کے باہری دیواروں کی مرمت اور باغات کے اندرڈھانچوں کی بحالی ،پانی کی نہرو اور آبگاہوں کا تحفظ وغیرہ کے کام بھی ہاتھ میں لئے جارہے ہیں ۔جبکہ مٹینگ میں تمام متعلقین کو تجاویز بھی پیش کرنے کے لئے کہا گیا یے۔
واضح یہ مٹینگ گورنر کے مشیر نصیر احمد خان کی ہدایت کےتحت منعقد کی گئی تھی۔