پلوامہ : شہید ایس پی او جاوید احمد کو اگرچہ گزشتہ شب پرنم آنکھوں سے ان کے ہی آبائی گاؤں میں انہیں سپرد خاک لہد کیا گیا۔ وہیں آج ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے محمکہ کے دیگر افسران کے ہمراہ شہید ایس پی او کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔SSP Pulwama visited the house of the deceased SPO
اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے جاوید کے اہل خانہ کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔پولیس انتظامیہ اس مصیبت کی گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔
اس موقع پر جاوید احمد کے والد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دن قبل ہی ان ڈیوٹی پر گیا تھا جبکہ آج تیسرے روز اس کو چھٹی پر گھر آنا تھا اور کل ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے چھ سالوں سے بطور ایس پی او کام کررہے تھے اور ان کی عمر 26 سال تھی۔