کشمیر: موت کے بعد کورونا ٹیسٹ پازیٹو - جموں و کشمیر
سرینگر کے قمر واری علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے قمر واری علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح 9 بجکر 30 منٹ پر اس شخص کا انتقال ہو گیا، تاہم دپہر بعد اس شخص کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ آئی، جو پازٹیو پائی گئی۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کو گزشتہ روز سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں داخل کریا گیا تھا اور وہ نمونیا کا مریض تھا۔
اس سے قبل جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس سے 4 اموات ہوئی۔
ان 5 اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے جن میں سے 89 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 24 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں تیرہ، شوپیاں میں 12، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔