جموں و کشمیر پولیس نے آج شہر کے مگرمل باغ علاقے سے تین طلباء کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ طلباء سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے اہلکاروں نے سرینگر کے مگرمل باغ کراسنگ پر ایک اسکوٹی کو روکا۔ اسکوٹی پر سوار تین طلبا سے تلاشی کے دوران ایک گرینیڈ برآمد کیا گیا۔'