اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: متعدد افراد گرفتار، درجنوں گاڑیاں ضبط - کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن

کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران لوگ گھروں میں ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں لیکن اس دوران چند ایسے بھی افراد ہیں جو اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن: متعدد افراد گرفتار، درجنوں گاڑیاں ضبط
لاک ڈاؤن: متعدد افراد گرفتار، درجنوں گاڑیاں ضبط

By

Published : May 13, 2020, 11:11 PM IST

سرینگر پولیس نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور درجنوں گاڑیاں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

سرینگر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے نافذ العمل پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس معاملے میں کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

پولیس اسٹیشن کرانگر سرینگر نے اس معاملے میں 8 افراد کو گرفتار کیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے۔ ادھر پولیس نے مذکورہ افراد کی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔

اس معاملے کو لیکر مذکورہ پولیس تھانہ میں دو ایف آئی آر بھی درج کئے گیے ہیں جن کی تفصیل اس طرح ہے۔


کیس نمبر 1- ایف آئی آر نمبر-29/2020 U/S 188, 268 IPC

کیس نمبر 2- ایف آئی آر نمبر - 30/2020 U/S 188, 268 IPC

واضح رہے کہ پولیس نے اس سے قبل بھی اس حوالے سے درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔





ABOUT THE AUTHOR

...view details