ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قاضی گنڈ علاقے میں قومی شاہراہ پر کچھ مشتبہ چیز کو دیکھا جس کے بعد شاہراہ پر دونوں طرف سے آنے والی گاڑیوں کو فوری طورپر روک دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو مطلع کیا گیا۔
نمائندے نے بتایا کہ سڑک کے کنارے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے دو بارودی سرنگیں دریافت کیں جنہیں ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شدت پسندوں نے ان بارودی سرنگوں کو سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا ہے۔