جموں سری نگر قومی شاہراہ خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو بند کردیا گیا لیکن سلامتی دستوں کی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صرف ضروری سامان سے لدی گاڑیوں کو ادھم پور اور جموں علاقہ کے دیگر مقامات سے شام پانچ بجے کے بعد وادی کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو صرف سلامتی دستوں کی گاڑیوں کو ہی جموں کشمیر شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی اور کسی بھی مسافر یا پرائیویٹ گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے سڑک کا کام شروع کرنے کے بعد شاہراہ تقریباَ دو برس سے بند ہی رہی ہے۔
بھاری برفباری اور تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ اکثر بند ہوتی ہے اور کئی علاقوں میں ضروری چیزوں اور خاص طور پر تازہ سبزیوں کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ موسم کے خراب ہونے اور ٹریفک میں رکاوٹ کی وجہ سے سردیوں میں کئی چیزوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔