تاہم 12وارڈز کو کورونا متاثرین کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے کیسیز میں آئے روز اضافے کے بیچ سرکاری میڈیکل کالج سرینگر کے پرنسپل کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے سربراہان کے علاوہ سینہ کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نوید نظیر شاہ اور صدر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں کووڈ کے بڑھتے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وہیں میٹنگ میں ہسپتال کی او پی ڈی کو فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی جراحی کے علاوہ دیگر ضروری خدمات ہی جاری رکھی جائے گی۔