جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کووڈ 19 کیسز میں ہر روز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ ضلع جموں و کشمیر کا پہلا شہر بن گیا ہے جس میں 10،000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر میں کورونا کے کل مثبت معاملات میں سے سرینگر ضلع میں 23 فیصد ہے۔ اتوار کے روز سرینگر میں 185 نئے کورونا مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں مثبت کیسوں کی مجموعی تعداد 10،165 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق ضلع سرینگر میں بھی سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے ۔یہاں کووڈ کی وجہ سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 240 ہے۔ جموں و کشمیر میں کووڈ 19کی وجہ سے 804 اموات ہوچکی ہے۔ جموں و کشمیر میں ہونے والی کل اموات کا 30 فیصد سرینگر میں پیش آیا ہے۔