سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے آج کھنموہ سرینگر میں ایک روزہ پارٹی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کی سربراہی لال چوک کنسچونسی کے انچارج و ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ انجینیر اعجاز حسین نے کی۔ اس موقعے پر پارٹی میڑیا ایڑوئزر منظور بھٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈرس بھی موجود رہے۔ لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینیر اعجاز حسین نے کہا، "لوگوں نے ان پارٹیوں کو بجا طور پر مسترد کر دیا ہے، جنہوں نے کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر میں لوگوں کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کو آگے لے جانے کے لیے مشقت کر رہی ہے۔ BJP Convention in Khonmoh, Hundred People joined the Party
BJP Convention in khonmoh کھنموہ میں بی جے پی کنونشن، درجنوں افراد پارٹی میں شامل - BJP Convention in Khonmoh
کھنموہ میں عوامی کنونشن کے دوران 200 سے زیادہ کارکنان بشمول کچھ اہم شخصیات بی جے پی میں شامل ہوئیں۔ اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اعجاز حسین نے کہا کہ پی ڈی پی پاکستان کی زبان بولنے والی جماعت ہے۔ دراصل یہ لوگ یہاں جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ BJP Convention in Khonmoh
یہ بھی پڑھیں:
اعجاز حسین نے کہا، "بی جے پی کی پالیسیوں اور کام کرنے کے طریقے کو عام لوگوں نے بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے۔ اسی لیے زیادہ سے زیادہ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے جلسے میں شریک لوگوں سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں بہتر کام کے لیے پارٹی قیادت پر بھروسہ رکھیں۔ کنونشن کے دوران دو سو کے قریب افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈرس نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے میں سرگرم رول ادا کریں تاکہ جموں وکشمیر میں ترقی کی راہ کو ہموار بنایا جا سکے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اعجاز حسین نے کہا کہ پی ڈی پی پاکستان کی زبان بولنے والی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کیا الیکشن کی باتیں کر رہی ہیں، جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کیے تو تب ان لوگوں نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔ اعجاز حسین نے کہا کہ دراصل یہ لوگ یہاں جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اب یہاں کے لوگ سمجھدار ہو چکے ہیں، اب یہ مفاد پرست لوگ جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے کر نہیں لوٹ سکتے ہیں۔